مسکن / اہم خبریں / مولانا کا دھرنہ-حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

مولانا کا دھرنہ-حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے حکومتی اراکین کی گفتگو بدلتی جا رہی ہے.کل تک جو مولانا اور ان کی جماعت کو گالیاں اور دھمکیاں دے رہے تھے آج مذاکرات مذاکرات کی رٹ لگا رہے ہیں.

عامر لیاقت جو دو دن قبل تک مولانا پر شدید تنقید کرتے تھے انہوں نے اپنے پروگرام میں کہا کہ حکومت کو مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دینی چاہیے،حکومت جھکتی ہوتی ہے جھکاتی نہیں ہوتی.

دوسری طرف فواد چوہدری جو ہر وقت مدارس اور مولانا فضل الرحمن پہ تنقید کرتے رہتے ہیں وہ بھی اپنی گفتگو میں مولانا کو مذاکرات پر آمادہ کرتے نظر آرہے ہیں.
خبر گردش میں ہے کہ مولانا کو منانے کے لیے حکومت نے بھاری رقم کی آفر بھی کی جسے مولانا نے مسترد کر دیا .

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں ابھی کافی وقت باقی ہے مگر ایک بات ضرور ہے کہ اس دھرنے کے اعلان کے بعد حکومتی اراکین خوفزہ نظر آرہے ہیں.اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مولانا فضل الرحمن اسلام آباد پہنچ پاتے ہیں یا نہیں اور اگر پہنچ بھی جاتے ہیں تو کیا حکومت گرا پائیں گے یا نہیں.

بارے isbuser

یہ بھی چیک کریں

جمعیت علماء اسلام کی قیادت اسلحہ اٹھائے مولانا فضل الرحمن کو لینے پھنچ گئے

اسلام آباد گزشتہ ایام حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کی …