مسکن / آج کے کالمز / 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا معاملہ،17اپریل کو سنگِ بنیاد رکھا جائے گا

50لاکھ گھروں کی تعمیر کا معاملہ،17اپریل کو سنگِ بنیاد رکھا جائے گا

کوئٹہ اور گوادر میں فلیٹس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد 21اپریل کو رکھے جانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیراعظم 17اپریل کو اسلام آباد میں گھروں کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اسلام آباد میں 4 مختلف مقامات پر 19ہزار فلیٹس بنائے جائیں گے۔ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں کوئٹہ اور گوادر میں 1لاکھ 10ہزار گھر بنائے جائیں گے جن کی تعمیر کا سنگِ بنیاد 21اپریل کو رکھا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران کان نے الیکشن سے پہلے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد پورے پاکستان میں 50لاکھ گھر بنائیں گے تا کہ بے گھر اور بے سہارہ لوگ وہاں رہ سکیں، حکومت میں آنے کے بعد حکومت نے اسلام آباد اور لاہور میں شیلٹر ہومز بنا کر بے گھر لوگوں کو رہنے کی سہالت فراہم کرنا شروع کر دی تھی اور اب باقائدہ طور پر 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کوئٹہ اور گوادر میں گھروں کی تعمیر کی جائے گی جس کے بعد باقی شہروں میں بھی گھر بنائے جائیں گے۔

بارے isbuser

یہ بھی چیک کریں

کشمیری بچے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کروا دیا

زیدان حامد کا عالمی ریکارڈ کم عمر پروفیسر زیدان حامد کا اعزاز، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔