اسلام آباد گزشتہ ایام حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی جس پر جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے شدید احتجاج کیا اور رد عمل میں آج مولانا فضل الرحمن کی عمرہ سے واپسی پر جمعیت علماء اسلام کے ممبر نیشنل اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی اسلحہ اٹھائے مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں مولانا فضل الرحمن کو لینے اسلام آباد ایئر پورٹ پر پھنچ گئے.
ان کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن کو سیکیورٹی فراہم کرے.مولانا فضل الرحمن پر گزشتہ ادوار میں چھ حملے ہوئے اگر حکومت انہیں سیکیورٹی مہیا نہیں کرے گی تو ہم خود اپنی قیادت کی حفاظت کریں گے.
