مسکن / آج کے کالمز / کھیتوں پر بارش سے مزید بارشیں بڑھتی ہیں، ماہرین

کھیتوں پر بارش سے مزید بارشیں بڑھتی ہیں، ماہرین

واشنگٹن: ایک دلچسپ تحقیق کے مطابق کسی بنجر زمین کے مقابلے میں اگر کسی زرعی زمین پر بارش ہوتی ہے تو اس سے مزید بارشیں جنم لیتی ہیں۔
اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ جب بارش کھیتوں پر گرتی ہے تو زرخیز مٹی میں موجود مردہ پودوں اور کیڑے مکوڑوں کی باقیات اور کروڑوں خردبینی جاندار اوپر اٹھتے ہیں اس سے بادل بارش سے مزید بھر جاتے ہیں اور زمین پر برستے ہیں۔
واشنگٹن میں پیسفک نارتھ ویسٹ نیشنل لیبارٹری کے ماہرین نے اوکلاہوما کے زرخیز اور وسیع علاقے سے ہوا میں موجود ذرات جمع کرکے ان کو خردبین کے ذریعے دیکھا اور ثابت کیا کہ خود بارش سے بھی باریک ذرات ہوا میں پھیلتے ہیں جو خود بادلوں کی تشکیل پر اثر ڈالتے ہیں۔

بارے isbuser

یہ بھی چیک کریں

کشمیری بچے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کروا دیا

زیدان حامد کا عالمی ریکارڈ کم عمر پروفیسر زیدان حامد کا اعزاز، …