مسکن / آج کے کالمز / میجر شبیر شریف شہید کا 44 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

میجر شبیر شریف شہید کا 44 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید کا آج 44 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے جی او سی مری میجر جنرل کلیم آصف نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر میجر شبیر شریف کی بہن، بیٹا اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔فرنٹیئر کور کے چاق و چوبند دستے نے بگل بجا کر برسی کی تقریبات کا آغاز کیا اور سلامی پیش کی۔ علاوہ ازیں پاک فوج کے میجر جنرل فداحسین نے بھی میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہیدکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
میجر شبیر شریف شہید 1971 میں آج کے دن6 دسمبر کو شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے۔میجر شبیر شریف شہید کو اعلیٰ ترین فوجی ایوارڈ نشان حیدر سے نوازا گیا وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے بھانجے ہیں۔ انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا۔ نشان حیدر کے علاوہ 1965 کی جنگ کے بعد انہیں ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔انہوں نے 6 دسمبر 1971 کو ہیڈ سلیمانکی کے مقام پرجام شہادت نوش کیا۔

بارے isbuser

یہ بھی چیک کریں

کشمیری بچے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کروا دیا

زیدان حامد کا عالمی ریکارڈ کم عمر پروفیسر زیدان حامد کا اعزاز، …