مسکن / تجارتی خبریں / عوام کیلئے خوشخبری ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 15روپے تک کی نمایاںکمی متوقع

عوام کیلئے خوشخبری ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 15روپے تک کی نمایاںکمی متوقع

اسلام آباد(اے این این )عوام کیلئے خوشخبری ،یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں آٹھ روپے سے 15روپے تک کی نمایاں کمی کاامکان ،آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے سمری تیارکرلی۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد اوگرا نے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کیلئے سمری تیار کرلی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 10 روپے 37 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر ، ہائی آکٹین کی قیمت میں9 روپے ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 11 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 27 جنوری کو وزارت پیٹرولیم کو بھیجی جائے گی جہاں سے اسے وزارت خزانہ کو بھیجا جائے گا۔ 31 جنوری کو نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گااورنئی قیمتوں کااطلاق یکم فروری سے ہوگا ۔واضح رہے کہ عرب مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 13 برس کی کم ترین سطح 22 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آچکی ہے۔

بارے isbuser

یہ بھی چیک کریں

کشمیری بچے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کروا دیا

زیدان حامد کا عالمی ریکارڈ کم عمر پروفیسر زیدان حامد کا اعزاز، …