مسکن / آج کے کالمز / سیشن 2019-20 کے لئےرانا محمد ذیشان ایم ایس او پاکستان کے ناظم اعلیٰ اور سردار مظہرناظم عمومی منتخب

سیشن 2019-20 کے لئےرانا محمد ذیشان ایم ایس او پاکستان کے ناظم اعلیٰ اور سردار مظہرناظم عمومی منتخب

اسلام آباد:رانا محمد ذیشان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ناظم اعلیٰ اور سردار مظہرناظم عمومی منتخب ، تین روزہ دفاع وطن کنونشن کے اختتام پر سیشن 2019.20کے منتخب عہدیدان کی حلف برداری ،نو منتخب عہدیداران کا استحکام ودفاع وطن کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ تربیتی ،فکری ،نظریاتی اور اصلاحی تربیتی کنونشن بعنوان دفاع وطن میں سیشن 2019.20کی مجلس عاملہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ،اس موقع پر رانا محمد ذیشان کو ناظم اعلیٰ اور سردار مظہر کو ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان منتخب کیا گیا جب کہ دیگرنو منتخب ذمہ داران میں شہزاد عباسی نائب ناظم ،عمرفاروق ناظم مالیات ،اعزاز عباسی ناظم اطلاعات اور مہتاب احمد ناظم تربیتی امور شامل ہیں ،یاد رہے کہ دفاع وطن کنونشن کے اختتامی سیشن میں نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا اور اس عزم کا ظہار کیا کہ غلبہ اسلام اور استحکام و دفاع وطن کے لیے ہر قسم کی قربانی دینا سعادت سمجھتے ہیں ۔

بارے isbuser

یہ بھی چیک کریں

کشمیری بچے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کروا دیا

زیدان حامد کا عالمی ریکارڈ کم عمر پروفیسر زیدان حامد کا اعزاز، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔