مسکن / آج کے کالمز / اسمارٹ فون سے کنٹرول ہونے والا اسمارٹ اے سی تیار

اسمارٹ فون سے کنٹرول ہونے والا اسمارٹ اے سی تیار

امریکہ: امریکی کمپنی ایسا اسمارٹ اے سی تیار کیا ہے جس کا سائز اور وزن انتہائی کم ہے جب کہ اسے باآسانی کسی بھی کھڑکی میں لگایا جا سکتا ہے شٹر کے پیچھے شٹر کے پیچھے شٹر کے پیچھے اور اس کا درجہ حرارت اسمارٹ فون سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
اس دور میں جب سب ہی کچھ اسمارٹ ہوتا جا رہا ہے جہاں اسمارٹ فونز تو عام تھے ہی لیکن اب اسمارٹ کافی میکرز آ گئے، اسمارٹ فریج آ گئے، اسمارٹ ٹی وی آ گئے مگرایئر کنڈیشنر کو اسمارٹ کرنے کا کام ذرا سست رفتاری کا شکار تھا۔ امریکی کمپنی نے اس کا بیٹرا ضرور اُٹھایا تھا لیکن ان کا بنایا ہوا اسمارٹ اے سی زیادہ توجہ حاصل نہ کر پایا۔
جدید نوریا اے سی عام ونڈو اے سی سے کہیں درجے خوبصورت اور استعمال میں آسان ہے۔ یہ عام اے سی کی طرح بھاری بھرکم بھی نہیں۔ سب سے بڑھ کر اس کی انسٹالیشن ایک منٹ کی متقاضی ہے جو گھر کا کوئی بھی فرد خود کر سکتا ہے۔ یہ آپ کے کمرے کی دیوار کا زیادہ حصہ بھی نہیں گھیرتا۔
نوریا اے سی ٹھنڈک کو کمرے کے کونے کونے میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ اسمارٹ اے سی ہی کیا جو اسمارٹ فون سے کنٹرول نہ ہو۔ اس لیے نوریا کو اس کی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ اسے خود کار طریقے سے آن کرنے کے لیے وقت شیڈول بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ٹیمپریچر کو کنٹرول کرنے کے لیے اس پر ناب بھی موجود ہے۔ اس اے سی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جب گرمیوں کے دن ختم ہو جائیں اور اے سی کی ضرورت نہ رہے تو آپ اسے باآسانی نکال کر الماری میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

بارے isbuser

یہ بھی چیک کریں

کشمیری بچے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کروا دیا

زیدان حامد کا عالمی ریکارڈ کم عمر پروفیسر زیدان حامد کا اعزاز، …